علامہ مولانامحمد شہباز علی قادری
(صدر مدرس دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرک اے فیصل آباد)
آپ کی ولادت:
علامہ شہباز علی قادری صاحب 1954ء میں چک نمبر 237 رب ڈاکخانہ 78 تحصیل وضلع فیصل آباد میں ایک ممتاز
علمی خاندان میں پیداہوئے ۔
سیرت وخصائل:
حضرت علامہ مولانا شہباز
علی قادری مدظلہ العالی نیک طینت بے باک اور بے لوث شخصیت کے حامل ہیں۔ درس نظامی
کے بہترین اور محقق استاذ ہیں۔ دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرک اے فیصل آباد کے صدر
مدرس ہیں۔ قدرت نے بندیال شریف کی زمین میں ایک ایسی خصوصیت رکھی ہے کہ فضلاء بندیال
اور صدارت میں ملازمہ ہے کسی بھی فضلاء بندیال سے کوئی فاضل تدریس کے منصب پر فائز
ہوتو ضرور یا تو وہ صدر مدرس ہوگا یا شیخ الحدیث ہوگا۔ آپ کے والد گرامی حضرت
مولانا قمر الدین مرحوم علاقے کے نامور خطیب ہونے کے ساتھ ایک معزز اور معتبر شخصیت تھے۔ علامہ شہباز علی قادری
مدظلہ العالی نے ابتدائی تعلیم جامعہ رضویہ جھنک بازار فیصل آباد میں حاصل کی پھر
آپ علمی پیاس کو بجھانے کے واں بھچراں تشریف لے گئے وہاں علامہ مولانا ابو الفتح
اللہ بخش رحمۃ اللہ علیہ سے علوم وفنون کی متعدد کتا میں پڑھیں۔ م و علوم
وفنون پڑھنے کے بعدابھی اور جذبہ علم
رکھتے تھے لہذا آپ بر صغیر پاک و ہند کی تعظیم درسگاہ جامعہ مظہر یہ امداد یہ بندیا ل شریف میں تشریف لائے۔ وہاں بندیال شریف میں
استاذ العرب والعجم حضرت علامہ عطامحمد بندیالوی رحمۃ اللہ علیہ سے زانوئے تلمذ تہہ
کیے اور عرصہ دراز تک علامہ عطا محمد بندیالوی فاضل بندیال اور حضرت علامہ عبدالحق
صاحب بند یا لوی مدظلہ العالی سے اکتساب فیض کرتے ہے۔
حضرت علامہ قادری صاحب نے اس قدر محنت اور لگن سے پڑھااسی محنت کی وجہ سے آج فیصل آبادمیں آپ کا ایک مقام ہے۔سچ ہے کہ جس قدر کام ہے اسی قدر مقام ہے۔ اقم کو اس بات کا فخر ہے کہ میں علامہ قادری کے ادنیٰ رفقاء میں سے ہوں۔
تلامذہ
حضرت علامہ شہباز علی قادری کے تلامذہ تو بہت ہیں شمار میں
نہیں آتے چند ایک مقتدر تلامذہ کے نام ملاحظہ فرمائیں۔
·
سید ہدایت رسول شاہ صاحب
ناظم اعلی ٰ نوریہ رضویہ
·
حضرت علامہ منیر احمد شہباز
مدرس نوریہ رضویہ
·
حضرت علامہ عتیق سعید
مدرس نوریہ رضویہ
·
علامہ فضل عباس مدرس
بٹالہ کالونی
حضرت علامہ شہباز علی
قادری مدظلہ العالی کی بیعت لکھیوال شریف نزد سیال شریف سے ہے۔
حضرت علامہ شہباز علی
قادری صاحب عرصۂ دراز سے تدریس کے عہدہ پر فائز ہیں۔ حضرت علامہ قادری صاحب کے دل
میں علوم اسلامیہ کی سچی محبت ہے ۔ اسی محبت کی وجہ سے اب بھی اپ گھر مدرسہ سے
کافی دور ہے۔ اس دوری کو برداشت کرکے ہر روز پڑھانے کے لیے آتے ہیں ۔ اللہ تعالی
آپ کو اور جذبہ عطا فرمائے کہ وہ محنت سے پڑھاتے رہیں تاکہ علماء تیار ہوجائیں اور
بندیال شریف کا چشمۂ فیض جاری رہے۔ فالحمدعلی ذلک حمدا کثیرا۔
