حضرت بابافرید علی شاہ ہاشمی جہانگیری ابو العلائی
آ پ حضرت عمر سرکار کے جانشین ہیں آپ اصلاً لاڑکانہ سے تعلق رکھتے ہیں کراچی میں کورنگی کی ایک مسجد میں کبھی کبھی خطابت بھی کرتے ۔آپ اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے گیارہ کے ۔۔۔۔
حضرت بابافرید علی شاہ ہاشمی جہانگیری ابو العلائی
آ پ حضرت عمر سرکار کے جانشین ہیں آپ اصلاً لاڑکانہ سے تعلق رکھتے ہیں کراچی میں کورنگی کی ایک مسجد میں کبھی کبھی خطابت بھی کرتے ۔آپ اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے گیارہ کے قبرستان میں تشریف لائے اور ایک جگہ پتھر رکھ کرفرمایا مجھے یہیں دفنانا اس کے بعد واپس گئے اور اسی مسجد کے امام سے جہاں آپ کبھی کبھی خطابت کیا کرتے تھے فرمایا کہ ہم اپنی جگہ دیکھ آئے ہیں جمعرات کے دن ہماری نماز پڑھا دینا چناں چہ اسی یشن گوئی کےمطابق آپ نے جمعرات کے دن ۱۳/ربیع الثانی/۱۴۱۷ھ بمطابق ۲۹/اگست /۱۹۹۶ء کو وصال فرمایا۔ آپ نے بہت سارے لوگوں کو مرید کیا جس میں ایک طوائف بھی شامل ہے۔اس نے اپنی بری حرکتوں سے توبہ کی آپ کے مزار پر جو کتبہ لگا ہواہے اس میں شعر درج ذیل ہے۔
فنا کیسی بقا کیسی جب اس کے آشنا ٹہرے
کبھی اس گھر میں آنکلے کبھی اس گھر میں جانکلے
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )