حضرت بابو پیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
آپ نےظاہری علوم حاجی بہاءُ الدین ٹھٹوی قُدِّسَ سِرُّہٗ سے حاصل کیے، تحفۃ الکرام میں ہے کہ آپ ساداتِ بخارا سے تھے ۔ایک دن آپ کو معلوم ہوا کہ قطب الاقطاب سیّدمراد شیرازی پیرِ البّہ کی زیارت کے لیے تشریف لے گئے ہیں اور اس راستےسے گزریں گ ۔۔۔۔
حضرت بابو پیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
آپ نےظاہری علوم حاجی بہاءُ الدین ٹھٹوی قُدِّسَ سِرُّہٗ سے حاصل کیے، تحفۃ الکرام میں ہے کہ آپ ساداتِ بخارا سے تھے ۔ایک دن آپ کو معلوم ہوا کہ قطب الاقطاب سیّدمراد شیرازی پیرِ البّہ کی زیارت کے لیے تشریف لے گئے ہیں اور اس راستےسے گزریں گے۔ آپ ایک ہفتے تک اسی راہ پر کھڑے رہے یہاں تک کہ دوسرے ہفتے حضرت پھر وہیں سے گزرے تو زیارت نصیب ہوئی، حضرت کو ان کی عقیدت کا علم حاصل ہوگیا۔ ایک نظرِ کرم ڈالی اور مرتّبۂ ولایت پر سرفراز کردیا۔ ککر الہ میں شہید ہوئے ٹھٹھے کے شہر میں مزار ہے۔
(تذکرہ مشاہیر سندھ، ص ۱۷۷)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )