حضرت داؤد بن احمد دارانی رحمۃ اللہ علیہ
یہ ابو سلیمان دارانی کے بھائی ہئں۔بڑی ریاضت اور محنت کرتے تھےاور ابو سلیمان کی صحبت میں رہے ہیں۔معاملات میں انکی باتیں اپنے بھائی کی سی ہیں۔ احمد بن ابی الحواری کہتے ہیں کہ میں نےداؤد سے پوچھا کہ" ایسے دل کی بابت آپ کیا کہتے ہیں کہ جس میں خوش آواز اثر کرتی ہو؟ ۔۔۔۔
حضرت داؤد بن احمد دارانی رحمۃ اللہ علیہ
یہ ابو سلیمان دارانی کے بھائی ہئں۔بڑی ریاضت اور محنت کرتے تھےاور ابو سلیمان کی صحبت میں رہے ہیں۔معاملات میں انکی باتیں اپنے بھائی کی سی ہیں۔ احمد بن ابی الحواری کہتے ہیں کہ میں نےداؤد سے پوچھا کہ" ایسے دل کی بابت آپ کیا کہتے ہیں کہ جس میں خوش آواز اثر کرتی ہو؟"۔کہا کہ"وہ دل ضعیف اور بیمار ہے اس کا علاج کرنا چاہئیے" ۔ یہ بھی کہا ہے"بکل شیئ صداء و صداء القلب الشبع"یعنی ہر شے کا زنگار ہوتا ہے اور دل کازنگار پیٹ کا بھرنا ہے۔
(نفحاتُ الاُنس)