حضرت غائب شاہ پیر سید علیہ الرحمۃ
سلطان العارفین سید العاشقین قبلہ حضرت سید پیر حاجی غائب شاہ غازی علیہ الرحمۃ صاحب کشف و کرامت بزرگ ہوئے ہیں۔ آپ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ آپ کے مزار کے جنوبی طرف میں حکومت برطانیہ نے ریلوے لا ۔۔۔۔
حضرت غائب شاہ پیر سید علیہ الرحمۃ
سلطان العارفین سید العاشقین قبلہ حضرت سید پیر حاجی غائب شاہ غازی علیہ الرحمۃ صاحب کشف و کرامت بزرگ ہوئے ہیں۔ آپ کے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ آپ کے مزار کے جنوبی طرف میں حکومت برطانیہ نے ریلوے لائن بچھانے کی بڑی کوشش کی لیکن کار گر ثابت نہ ہوئی، دن میں ریلوے لائن بچھاکے جاتے تھے صبح کو اکھڑی ہوئی پڑی رہتی تھی، اس کے علاوہ یہ بات بھی مشہور ہے کہ تقریباً آٹھ، دس سال پہلے کاواقعہ ہے کہ آپ کی قبر مبارک صبح صادق کے وقت اس طرح سانس لیتی تھی جس طرح کہ ایک زندہ انسان سانس لیتا ہے، اور بہت سی ایسی بے شمار آپ کی کرامت زبان زدعام ہیں، آپ کے مزار پر انوار پر آپ کی شان میں منقبت لکھی ہوئی نظر سے گذری جس میں سے چند اشعار درج کیے جاتے ہیں۔
زمانے بھر کے تم مشکل کشا ہو غیب شاہ بابا
دلوں کے درد کے درماں ہو تم غیب شاہ بابا
زمین و آسماں کے وسعتوں میں ماہ انجم میں
تمہارے حسن کے جلوے عیاں ہیں غیب شاہ بابا
ولایت کے دھنی اور سخاوت آپ کے در کی
تم ہی نے دی ولایت سینکڑوں کو غیب شاہ بابا
علی کے جان و دل نور نظر ہو فاطمہ کے!
جگر گوشہ رسول پاک ہو تم غیب شاہ بابا!
ہوئی مشکلیں آساں میری ایک ہی پل میں
پکارا جب بھی عاجز دل نے تم کو غیب شاہ بابا
مزید آپ کے حالات فراہم نہ ہوسکے آپ کا مزار پر انوار ڈاکخانہ کیماڑی کراچی میں مرجع خلائق ہے۔
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )