حضرت غیاث الدین گیلانی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ سید عبدالقادر گیلانی لاہوری کے صاحبزادے تھے۔ جن کا ذکر خیر خاندان عالیہ قادریہ کے بزرگوں کے باب میں پہلے صفحات پر گزر چکا ہے۔ آپ بڑے بزرگ متقی اور صاحب کرامت بزرگ تھے۔ جذب و ذوق کے مالک تھے۔ عام لوگوں میں دولت شاہ کے نام سے مشہور تھے مز ۔۔۔۔
حضرت غیاث الدین گیلانی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ سید عبدالقادر گیلانی لاہوری کے صاحبزادے تھے۔ جن کا ذکر خیر خاندان عالیہ قادریہ کے بزرگوں کے باب میں پہلے صفحات پر گزر چکا ہے۔ آپ بڑے بزرگ متقی اور صاحب کرامت بزرگ تھے۔ جذب و ذوق کے مالک تھے۔ عام لوگوں میں دولت شاہ کے نام سے مشہور تھے مزنگ میں محلہ دولت آباد آپ کے نام پر آباد ہوا تھا۔ اگرچہ آپ کو اپنے والد محترم سے سلسلہ قادریہ میں خلافت حاصل تھی۔ لیکن آپ نے دوسرے سلاسل تصوف سے بھی پورا پورا فیض پایا تھا لوگ آپ کو پیر سلاسل عظام کہا کرتے تھے۔ آپ کی آئی نسبت چند واسطوں سے حضرت غوث الاعظم محبوب سبحانی سے ملتی ہے۔
سیّد غیاث الدین دولت شاہ بن سید عبدالقادر ثانی بن سید جمال الدین بن سید جلال الدین بن سید یوسف بن سلطان رشید بن سید ادہم بن سیّد محمود بن سید اسماعیل بن سید داود بن تاج الاقطاب سید فتح نصر بن قطب الآفاق سید عبدالرزاق بن غوث الاعظم شیخ عبدالقادر گیلانی قدس سرہ۔
سید غیاث الدین کی والدہ ماجدہ امیر ہمایونی سیدہ بھاکرمی۔ میر کفایت خان کی بیٹی تھیں ان کے بطن میں سے تین بیٹے سلطان اکبر غیاث الدین دولت شاہ اور سید ابوبکر حاجی پیدا ہوئے یہ تینوں حضرات مع سید غیاث الدین محبوب و بزرگ تھے۔
آپ کی وفات بتاریخ ۲۱؍رمضان المبارک ۹۹۰ھ کو ہوئی جبکہ آپ کی عمر شریف بہتر (۷۲) سال تھی۔ آپ کے بھائی سلطان اکبر ۲۵؍ذیقعدہ ۹۸۹ھ میں ہوئی ان دونوں بھائیوں کے مزارات اپنے والد کے مزار کے پہلو میں ہیں۔ سید غیاث الدین کی وفات کے بعد آپ کے بیٹے اکرام الدین المشہور برشاہ بہاگنا مسند نشین ہوئے ۲۵؍ جمادی الثانی ۹۹۳ھ پچیس سال کی عمر میں فوت ہوئے۔
شاہ دولت ولی اہل کمال افضل الاولیا ست تاریخش ۹۹۰ھ
|
|
رفت چوں ازجہاں بعزت و جاہ ہم خرد گفت مرد دولت شاہ ۹۹۰ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)