حضرت مولانا غلام جیلانی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی:غلام جیلانی۔سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے: مولانا غلام جیلانی بن محمد نور الدین بن شاہ محمد حسین بن شاہ غلام جیلانی عرف شبر استاد (آپ فضلیت جنگ بہا در مولانا انوار اللہ خان عربی کے استا د ہیں) بن شاہ غلام محی الدین بن شاہ محمد یوسف بن شاہ محمد بن ش ۔۔۔۔
حضرت مولانا غلام جیلانی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی:غلام جیلانی۔سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے: مولانا غلام جیلانی بن محمد نور الدین بن شاہ محمد حسین بن شاہ غلام جیلانی عرف شبر استاد (آپ فضلیت جنگ بہا در مولانا انوار اللہ خان عربی کے استا د ہیں) بن شاہ غلام محی الدین بن شاہ محمد یوسف بن شاہ محمد بن شاہ محمد یو سف۔(علیہم الرحمہ)
تحصیلِ علم: آپ نے ابتدائی تعلیم گھر سے حاصل کی۔اس کے بعد ریاست حیدرآباددکن کے ریاستی اداروں میں تعلیم حاصل کی،علومِ دینیہ میں امامت کاامتحان پاس کیا۔
سیرت وخصائص: حضرت مولانا غلام جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ایک نہایت دین دار،متقی وپرہیزگارتھے۔ علم و ادب کے قدر داں اور علما ء وسلف کے جوہر شناس تھے۔بڑے عالم اور صوفی ِبا صفاتھے ۔ان کی تمام عمر خطابت وامامت میں بسر ہوئی ۔ آپ کے حافظِ ملت مولانا عبدالعزیز مبارکپوری رحمتہ اللہ علیہ سے بڑے اچھے اور گہرے تعلقات تھے۔ اپنے وطن کے اندر قلعہ کی مسجد اور دیگر مساجد میں 55 سال تک امامت و خطابت کے فر ائض بحسن خوبی انجام دیتے رہے ۔تقسیم ِہندکےبعدپاکستان تشریف لائے۔یہاں جامع مسجدسیدمعصوم شاہ بخاری پولیس چوکی کھارادر میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دئیے، اور اکثر میمن برادری کے افراد کوصحیح تلفظ کے ساتھ قرآن پاک تجوید سے پڑھانا عظیم کام ہے۔
وصال: 25/ربیع الاوال1375،مطابق 11/نومبر1955ء کو جمعہ کے دن بعدنمازِمغرب سات بج کر پچیس منٹ پر کراچی میں انتقا ل فرمایا اور میوہ شاہ قبرستان میں مد فون ہو ئے۔
ماخذومراجع: تذکرہ مصلحِ اہلسنت۔