حضرت غلام محمد صاحب علیہ الرحمۃ
ف۔۱۳۵۶ھ
شیخ غلام محمد حضرت حافظ محمد صدیق صاحب بھر چونڈوی کے خلیفہ تھے نہایت متقی متورع اورحدود شرع کے پابند تھے، بھر چونڈی شریف کے شمال میں، ‘‘راجن پور’ ۔۔۔۔
حضرت غلام محمد صاحب علیہ الرحمۃ
ف۔۱۳۵۶ھ
شیخ غلام محمد حضرت حافظ محمد صدیق صاحب بھر چونڈوی کے خلیفہ تھے نہایت متقی متورع اورحدود شرع کے پابند تھے، بھر چونڈی شریف کے شمال میں، ‘‘راجن پور’’ کی ایک بستی ہے وہاں ایک قدیم مدرسہ تھا جس میں آپ نے تعلیم پائی، ذوالحجہ ۱۳۵۶ھ میں آپ کی وفات ہوئی آپ کو راجن پور سے باہر ایک قبرستان میں دفن کیا گیاہے، آپ متبعین کی جماعت بڑی ہے آپ کے صاحبزادے عبدالہادی صاحب سجادہ نشین ہیں اور حلقہ ذکر و فکر بہار پر ہے۔
(راقم کو یہ حالات مزار کی زیارت کے موقع پر حاصل ہوئے)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )