حضرت ہفت عفیفہ (ستیون) علیہ الرحمۃ
منتخب التواریخ کی روایت کے مطا بق یہ سا ت پاک دامن خواتین سومرا خاندان سے تعلق رکھتی تھیں علاؤالدین بادشاہ کے زمانہ میں سومرا خاندان کے لوگ ڈر سے ادھر ادھر چھپ گئے تھے۔اس فرار کے دوران یہ ۔۔۔۔
حضرت ہفت عفیفہ (ستیون) علیہ الرحمۃ
منتخب التواریخ کی روایت کے مطا بق یہ سا ت پاک دامن خواتین سومرا خاندان سے تعلق رکھتی تھیں علاؤالدین بادشاہ کے زمانہ میں سومرا خاندان کے لوگ ڈر سے ادھر ادھر چھپ گئے تھے۔اس فرار کے دوران یہ خواتین قا فلہ سے بھٹک گئیں شاہی افواج جو اس قبیلہ کا تعا قب کر رہی تھیں ان خواتین تک آگئیں جب ان کو اپنی گر فتا ری کا خو ف ہوا تو اللہ سے مدد چا ہی خدا کی قد رت سے زمین شق ہو گئی اور یہ خو اتین اس میں چلی گئیں ،فو جیوں نے قریب آکر دیکھا تو خواتین تو غا ئب تھیں مگر دوپٹہ کا آنچل بطور نشا نی باہر تھا،ان پاک دامن خواتین کے غائب ہو نے کی جگہ سا موئی میں ہے یہاں خواتین زیارت کےلئے آتی ہیں۔
(تحفۃ الکریم ج ۳ ص ۲۶۳ ،ذیر عنوان ہفت دختران،و تحفۃ الطاہرین ص ۱۷۵)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )