حضرت حاجی محمد ہاشم گیلانی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
جلیل القدر قادری مشائخ سے ہیں۔ والد کا نام سیّد صوفی علی بن بدر الدین تھا۔ سلسلۂ نسب سیّد محمد غوث حلبی اوچی گیلانی تک منتہی ہوتا ہے۔ صاحب علم و فضل و کمال تھے۔ بارہ برس تک ملک عرب و عجم و شام کی سیاحت کی تھی۔ اِس دورانِ سیاحت میں حلب جاکر اپن ۔۔۔۔
حضرت حاجی محمد ہاشم گیلانی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
جلیل القدر قادری مشائخ سے ہیں۔ والد کا نام سیّد صوفی علی بن بدر الدین تھا۔ سلسلۂ نسب سیّد محمد غوث حلبی اوچی گیلانی تک منتہی ہوتا ہے۔ صاحب علم و فضل و کمال تھے۔ بارہ برس تک ملک عرب و عجم و شام کی سیاحت کی تھی۔ اِس دورانِ سیاحت میں حلب جاکر اپنے جدِ بزرگوار شمس الدین حلبی کے مزار کی زیارت سے بھی مشرف ہُوئے اور دیگر بہت سے مشائخ کی صحبت سے اخذِ فیض کیا۔ پھر لاہور آکر درس و تدریس اور ہدایتِ خلق میں مصروف ہوگئے۔ مرجع خلائق تھے۔ ایک خلقِ کثیر نے آپ کی ذاتِ اقدس سے اکتسابِ فیض کیا۔ ایک سو بیس برس کی عمر میں ۱۰۸۷ھ میں بعہدِ اورنگ زیب عالمگیر وفات پائی۔ مزار صاحبِ تحقیقاتِ چشتی کی تحقیق کے مطابق تکیہ املی والا بیرون لوہاری دروازہ لاہور واقع ہے۔
شد چو در خلدِ معلّٰی از جہاں
سالِ ترحیلش بہ سرور شدعیاں
سیّد ہاشم ولئیِ مقتدا
ماہتابِ ہاشمی قطبِ صفا
۱۰۸۷ھ