حضرت حسام الدین ملتانی
آپ ظاہر و باطن کے علم میں یکتائے روزگار تھے ، کہتے ہیں کہ آپ جس شہر میں جاتے داخل ہونے سے پہلے دریافت فرماتے کہ یہاں شرعتہ الاسلام ہے یا نہیں؟ اگر یہ کتاب نہ ہوتی تواس شہر میں داخل نہ ہوتے اور فرماتے کہ ج ۔۔۔۔
حضرت حسام الدین ملتانی
آپ ظاہر و باطن کے علم میں یکتائے روزگار تھے ، کہتے ہیں کہ آپ جس شہر میں جاتے داخل ہونے سے پہلے دریافت فرماتے کہ یہاں شرعتہ الاسلام ہے یا نہیں؟ اگر یہ کتاب نہ ہوتی تواس شہر میں داخل نہ ہوتے اور فرماتے کہ جس شہر مین یہ کتا ب نہ ہووہ شریعت اسلامیہ سے دور ہوگا۔ آپ کا مزار شریف حسام پور میں ہے، شاہ عبدالحق نے بھی حسام الدین ملتانی کا ذکرکیا ہےمگر ان کا مزار پٹن میں بتایا ہے جو گجرات کا قدیم شہر ہے۔ معلوم نہیں کہ یہ دونوں شخصیات ایک ہی ہیں یا الگ الگ ۔ صاحب سید الاولیاء نے آپ مزارگجرات کے شہر پٹن میں بتایاہے۔ آپ سلطان المشائخ نظام الدین کے خلفاء میں سے تھے۔
(سیرالاولیاء از سید محمد بن مبارک کرمانی مہی خور ترجمہ اردو،ص‘ل’۲۶۳ دارلکتاب گنج روڈ لاہور ۔ ۱۹۸۳ء)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )