حضرت حسن سخی شاہ صوفی
ف۔ ۱۳۸۶ھ/۱۹۶۶ء
حضرت میاں پیر صوفی حسن شاہ مشرفی رحمانی الہ آبادی المعروف سخی حسن علیہ الرحمۃ ۔ آپ بڑے پائے کے بزرگ تھے۔ آپ اصل الہ آباد انڈیا کے رہنے والے ہیں پھر وہاں سے آپ پیرو مرشد سید مشرف علی شاہ الہ ۔۔۔۔
حضرت حسن سخی شاہ صوفی
ف۔ ۱۳۸۶ھ/۱۹۶۶ء
حضرت میاں پیر صوفی حسن شاہ مشرفی رحمانی الہ آبادی المعروف سخی حسن علیہ الرحمۃ ۔ آپ بڑے پائے کے بزرگ تھے۔ آپ اصل الہ آباد انڈیا کے رہنے والے ہیں پھر وہاں سے آپ پیرو مرشد سید مشرف علی شاہ الہ آبادی کے حکم سے ڈھاکہ کے جنگلوں میں رہے پھر وہاں سے داتا دربار لاہور تشریف لائے اور وہاں دوسال گذارنے کے بعد آپ کراچی تشریف لائ۔ آپ کے ہاں ہر جمعرات کو محفل ذکرہوا کرتی تھی۔ جس میں آپ اپنے مریدین و متوسلین کو تلقین کیا کرتے تھے حضرت مولانا رومی رحمہ اللہ کی مثنوی کو بہت زیادہ کیا کرتے تھے۔ اور اسی عنوان پر آپ نے ایک کتاب تصنیف فرمائی۔ ‘‘دل کا چراغ جان اولیاء’’ جو پانچ جلدوں پر مشتمل ہے جس میں آپ نے تمام سلاسل ورحانی کا تفصیل سے ان کے اوراد وظائف اور مراقبہ کا ذکر کاکیا ہے۔ آپ نے بروز جمعہ بوقت صبح صادق بتاریخ ۳/ شعبان العظم /۱۳۸۶ھ۔۱۷/نومبر۱۹۶۶ء میں داعی اجل کو لبیک کہا ۔ آپ کا مزارنارتھ ناظم آباد کراچی میں مرجع خلائق ہے۔
(ذاتی معلومات)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )