حضرت ابنِ محمد ثانی ہالائی مخدوم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
مخدوم امین محمد ولد مخدوم محمد زمانِ ثالث حضرت مخدوم نوح سخی سرور کی اولاد سے تھے اور سجادہ نشین تھے۔ ۱۹؍ رجب ۱۲۵۶ھ میں پیدا ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیوی دولت سے بھی نوازا ت ۔۔۔۔
حضرت ابنِ محمد ثانی ہالائی مخدوم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
مخدوم امین محمد ولد مخدوم محمد زمانِ ثالث حضرت مخدوم نوح سخی سرور کی اولاد سے تھے اور سجادہ نشین تھے۔ ۱۹؍ رجب ۱۲۵۶ھ میں پیدا ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیوی دولت سے بھی نوازا تھا۔ آپ کے ہم عصر پیر سیّد رشید الدین پیر جھنڈا ثالث تھے۔ آپ کو ان سے فطری محبّت تھی۔ آپ بلند پایہ شاعر تھے۔ سندھی میں شعر کہتے اور تمام اصنافِ شعر پر عبور حاصل تھا۔انسانیت کے اعلیٰ اوصاف آپ کی ذات میں بہ درجۂ اتم موجود تھے۔ ۴۷؍ سال کی عمر میں وفات پائی، ۲۷؍ رمضان ۱۳۰۳ھ سنِ وفات ہے۔ متعدّد شعرا نے آپ کے مرثیے لکھے اور تاریخِ وفات بھی ؎
ز ترحیل مخدوم جان جہان
جہاں شد گرفتار رنج و تعب
ازاں روز و شب قدر گفتم بجان
محمد امین گشتہ واصل برب
(’’تذکرہ مشاہیرِ سندھ‘‘، ص ۱۷۵)
(تذکرہِ اولیاءِ سندھ)