حضرت ابراھیم آجری صغیر رحمۃ اللہ علیہ
آپ کی کنیت ابو اسحق ہے۔ابو محمد جریری اور ابو احمد مغازلی کہتے ہیں کہ ایک یہودی ابراھیم آجری کے پاس اپنی چیز کے تقاضے کے لیے آیا باہمی باتوں کے بعد یہودی نے کہا کہ مجھ کو کوئی ایسی چیز دکھا کہ جس سے مج ۔۔۔۔
حضرت ابراھیم آجری صغیر رحمۃ اللہ علیہ
آپ کی کنیت ابو اسحق ہے۔ابو محمد جریری اور ابو احمد مغازلی کہتے ہیں کہ ایک یہودی ابراھیم آجری کے پاس اپنی چیز کے تقاضے کے لیے آیا باہمی باتوں کے بعد یہودی نے کہا کہ مجھ کو کوئی ایسی چیز دکھا کہ جس سے مجھے تیرے دین کی بزرگی معلوم ہوجائے اور پھر میں ایمان لاؤں۔ابراھیم نے کہا کہ یہ سچ کہتا ہےاسنے کہا ہاں۔ابراھیم نے کہا کہاپنی چادر مجھے دے۔اسکی چادر لےکر اسکو اپنی چادر میں لپیٹ دیا اور آتش خانہ کی آگ میں ڈال دیا اور اسکے بعد آکر چادر کو پکڑ اور اپنی چادر کو کھولا ۔یہودی کی چادر اسکے اندر جل گئی تھی اوراسکے باہر کی چادر جو ابراھیم کی چادرتھی وہ صحیح سلامت تھی،یہ دیکھ کر یہودی ایمان لے آیا۔
نوٹ:آجری کے معنی پکی اینٹ(خاکی)
(نفحاتُ الاُنس)