حضرت محمد ابراہیم سخی جیلانی علیہ الرحمۃ
آپ حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اولاد امجاد سے ہیں آپ کا نام نامی اسم گرامی حضرت سخی محمد ابراہیم جیلانی وجڑی والا ہے ‘‘وج’’ سندھی زبان میں بجلی کو کہتے ہیں آپ کو وجڑی ۔۔۔۔
حضرت محمد ابراہیم سخی جیلانی علیہ الرحمۃ
آپ حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اولاد امجاد سے ہیں آپ کا نام نامی اسم گرامی حضرت سخی محمد ابراہیم جیلانی وجڑی والا ہے ‘‘وج’’ سندھی زبان میں بجلی کو کہتے ہیں آپ کو وجڑی والا کہنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے کسی عقیدت مند نے جیسے ہی آپ کو امداد کے لیے پکارا آپ بجلی کی طرح فوراً پہنچ جایا کرتے تھے۔آپ بڑے فیاض ، صاحب نظر اور سخی تھے آپ کی بے شمار کرامات ہیں۔ بڑے بڑے اولیائے وقت آپ کے مزار پر حاضر ہوا کرتے تھے اور اب بھی حاضر ہوتے ہیں ، آپ کسی کو بھی خالی نہیں لوٹا تے ہیں جو بھی صدق نیت سے آپ کے مزار پر جس جائز مقصد کے لیے حاضر ہوا جھولیاں بھر کر جاتا ہے۔
مزید حالات معلوم نہ ہوسکے۔ آپ کو ‘‘گنجے کا گھوٹ’’ بھی کہتے ہیں۔ یعنی گنجو پہاڑ کے دولہا۔
آپ کا مزار پر انوار گنجو ٹکر پہاڑ پر نوارائی شریف سے مغرب میں ۳ میل کے فاصلہ پر ضلع حیدر آباد میں مرجع خلائق ہے۔ آپ کا ہر سال ۹/ذو الحج کو شاندار عرس ہوتا ہے جس میں دور دور سے لوگ آکر شریک ہوتے ہیں اور قبلی سکون اور فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں۔
(ذاتی معلومات سے ہے)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )