حضرت ابراھیم الصیاد البغدادی رحمۃ اللہ علیہ
آپ کی کنیت ابو اسحق ہےمعروف کرخی ؒکی صحبت میں رہے ہیں معروف نے ان سے کہا تھا کہ فقر کو لازم پکڑو اور اس سے نہ ڈرو ۔انکا مذہب مجرد رہنا اور انقطاع تھا ۔حضرت جنید ؒ فرماتے ہیں کہ وہ ایک دن سری سقطی کے سا ۔۔۔۔
حضرت ابراھیم الصیاد البغدادی رحمۃ اللہ علیہ
آپ کی کنیت ابو اسحق ہےمعروف کرخی ؒکی صحبت میں رہے ہیں معروف نے ان سے کہا تھا کہ فقر کو لازم پکڑو اور اس سے نہ ڈرو ۔انکا مذہب مجرد رہنا اور انقطاع تھا ۔حضرت جنید ؒ فرماتے ہیں کہ وہ ایک دن سری سقطی کے سامنے آئےایسے حال میں کہ ایک بورے کا ٹکڑا تہبند بنائے ہوئے تھے۔جب سری نے انکو دیکھا تو اپنے ایک یار سے کہاکہ ان کے لیے بازار سے ایک جبہ خرید لاؤاور کہا اے ابو اسحق اسکو پہن لو۔میرے پاس ایک دس درھم تھے ان سے تمہارے لیے ایک جبہ خرید لیا گیا ہے۔ابراھیم نے کہا کہ تم فقرا کے ساتھ بیٹھے ہو اور دس درھم جمع رکھتے ہو پس وہ جبہ نہ پہنا۔
(نفحاتُ الاُنس)