حضرت عیسیٰ لنگوٹی
ف۹۳۱ھ/ ۱۵۲۴ء
شیخ عیسیٰ دراصل برہان پور (ہند) کے رہنے والے تھے ، ترک وطن کر کے سندھ کےعلاقہ ساموئی میں رہائش پذیر ہوئے یہاں ایک عالی شان مدرسہ قائم کیا جس سے لاتعداد علماء اور مبلغین فارغ التحصیل ہوکر نکلے اس د ۔۔۔۔
حضرت عیسیٰ لنگوٹی
ف۹۳۱ھ/ ۱۵۲۴ء
شیخ عیسیٰ دراصل برہان پور (ہند) کے رہنے والے تھے ، ترک وطن کر کے سندھ کےعلاقہ ساموئی میں رہائش پذیر ہوئے یہاں ایک عالی شان مدرسہ قائم کیا جس سے لاتعداد علماء اور مبلغین فارغ التحصیل ہوکر نکلے اس درس گاہ گے نامور علماء میں علامہ نعمت اللہ عباسی ہوئےہیں، آپ قلندر انہ واضع مطابق لنگوٹی باندھے رہتے تھے، تمام عمر مجرد رہے، آپ کے معاصرین میں مشہور زمانہ ولی شیخ حماد جمالی تھے، دونوں ایک دوسرے کی حد درجہ تو قیر و تعظیم کرتے تھے، آپ کبھی کبھی شعر بھی تھے، آپ نے ۹۳۱ھ میں وفات پائی آپ کا مزار مکلی میں حضرت پیر مراد اورحضرت سید علی کے قبرستان کے عقب میں ہے۔
(دائرہ معارف اسلامیہ ص ۴۷۴م مادہ ک و تحفۃ الکرام ج ۳)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )