حضرت اسحاق پھوترہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
آپ انتہائی سخی اور قناعت پسند درویش تھے، جو کچھ ہوتا راہِ خدا میں صدقہ کردیتے تھے۔ اگر کچھ نہ ہوتا تو تہہ بند اور چادر اتار کر غریبوں کو دے دیتے تھے، آخرِ عمر میں یہ کیفیت تھی کہ صرف ایک مٹھی ا ۔۔۔۔
حضرت اسحاق پھوترہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
آپ انتہائی سخی اور قناعت پسند درویش تھے، جو کچھ ہوتا راہِ خدا میں صدقہ کردیتے تھے۔ اگر کچھ نہ ہوتا تو تہہ بند اور چادر اتار کر غریبوں کو دے دیتے تھے، آخرِ عمر میں یہ کیفیت تھی کہ صرف ایک مٹھی اجوائن سے روزہ اِفطار کرتے تھے اور کھانا نہیں کھاتے تھے۔ نمازِ فجر میں بہ حالت ِسجدہ طائرِ روح قفس ِعنصری سے پرواز کر گیا، مزار مکلی پر ہے۔
(تحفۃالطاہرین، ص ۵)
(تذکرہِ اولیاءِ سندھ)