حضرت اسحاق تکاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
علومِ شریعت و طریقت میں ممتاز تھے، صاحبِ کرامت تھے۔ آپ کا عارفانہ مقولہ ہے کہ پرند جب تک اپنے انڈے میں رہتا ہے ناقص ہوتا ہے، لیکن جب انڈے کے خول کو توڑدیتاہے اور باہر نکل آتا ہے تو فضاؤں میں پرو ۔۔۔۔
حضرت اسحاق تکاری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
علومِ شریعت و طریقت میں ممتاز تھے، صاحبِ کرامت تھے۔ آپ کا عارفانہ مقولہ ہے کہ پرند جب تک اپنے انڈے میں رہتا ہے ناقص ہوتا ہے، لیکن جب انڈے کے خول کو توڑدیتاہے اور باہر نکل آتا ہے تو فضاؤں میں پرواز کرتا ہے؛ اسی طرح انسان جب طبعی حدود و قیود میں رہتا ہے، بلندیاں نہیں حاصل کرسکتا ہے، لیکن جب طبیعت کی حدود سےآزاد ہوتا ہے تب وہ جزئیت کی پستیوں سے نکل کر کلیت کی بلندیوں پر پہنچتا ہے، آپ کا مزار مکلی پرہے۔
(تحفۃالطاہرین، ص ۵۶)
(تذکرہِ اولیاءِ سندھ)