حضرت جمن شاہ بخاری شہید
آپ صاحب تصرف بزرگ ہیں۔ آپ کے متعلق یہ مشہور ہے کہ آپ حضرت محمد بن قاسم علیہ الرحمۃ کے ساتھ سرزمین سندھ میں وارد ہوئے ہیں اور جہاد کرتے ہوئے شہید ہوئے اور آپ کی اب بھی یہ جیتی جاگتی زندہ کرامت ہے کہ آپ کے مزار پر ایک ۔۔۔۔
حضرت جمن شاہ بخاری شہید
آپ صاحب تصرف بزرگ ہیں۔ آپ کے متعلق یہ مشہور ہے کہ آپ حضرت محمد بن قاسم علیہ الرحمۃ کے ساتھ سرزمین سندھ میں وارد ہوئے ہیں اور جہاد کرتے ہوئے شہید ہوئے اور آپ کی اب بھی یہ جیتی جاگتی زندہ کرامت ہے کہ آپ کے مزار پر ایک نیم گرم پانی کا چشمہ ہے جس سے صدہاجسمانی اور روحانی مریضوں کو شفا ہوئی ہے اور ہو رہی ہے۔ آپ چوں کہ شہید ہوئےہیں اس لیے آپ کو حضرت سیدجمن شاہ بخاری شہید کہا جاتا ہے، آپ کا مزار پر انوار شارع فیصل کار ساز مارکیٹ کے قریب میں مر جع خلائق ہے ہر جمعرات کو آپ کا عرس لگتا ہے۔
مزید آپ کے حالات معلوم نہ ہوسکے۔ واللہ اعلم بالصواب
(راقم نے دربار پر جاکر یہ معلومات فراہم کی ہیں)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )