حضرت جمن شیخ جتی
سموں کے زمانہ شاہ درویش کے فیض یافتہ بزرگ جمن شیخ انتہائی صاحب کمال بزرگ ہوئے ہیں۔ تمام زندگی تجرد میں گذاری ایک مرتبہ سندھ میں خشک سالی کا دور دورہ ہوگیا ۔ لوگ آپ کی خدمت میں بارش کی دعا کے لیے حاضر ہوئے آپ کا دریائ ۔۔۔۔
حضرت جمن شیخ جتی
سموں کے زمانہ شاہ درویش کے فیض یافتہ بزرگ جمن شیخ انتہائی صاحب کمال بزرگ ہوئے ہیں۔ تمام زندگی تجرد میں گذاری ایک مرتبہ سندھ میں خشک سالی کا دور دورہ ہوگیا ۔ لوگ آپ کی خدمت میں بارش کی دعا کے لیے حاضر ہوئے آپ کا دریائےرحمت جوش میں آگیا آپ نے یوں دعا کی کہ یا اللہ میں نے تمام زندگی کسی عورت کوننگا نہیں دیکھا اور کسی عورت سے مباشرت کے قریب تک نہیں گیا، اگر میری یہ باتیں سچ ہیں تونشانی کے طور پر بارش برسا دے ، ابھی ہاتھ دعا سے نیچے نہیں آئے تھے کہ ابر اٹھنے لگا اور قبل اس کے کہ لوگ گھروں کو پہنچیں رم جھم رم جھم بارش ہونے لگی ۔ آپ کامزار سیہون شریف میں ہے۔
(تحفۃ الکرام ج۳،ص۲۵، و تحفۃ الطاہرین ص ۴۴)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )