حضرت جنیدی بی بی المعروف میراں ماں سیدہ
آپ کا تعلق سادات جیلانی سے ہے آپ بڑی کاملہ پاک دامن کنواری خاتون ہیں، حج کی غرض سے اپنے گھر لاڑکانہ کی طرف سے یہاں کراچی آئیں اور طبیعت ناساز ہوگئی (جہاں اب اس وقت آپ کا مزار ہے وہاں پہلے سےہی گنبد ب ۔۔۔۔
حضرت جنیدی بی بی المعروف میراں ماں سیدہ
آپ کا تعلق سادات جیلانی سے ہے آپ بڑی کاملہ پاک دامن کنواری خاتون ہیں، حج کی غرض سے اپنے گھر لاڑکانہ کی طرف سے یہاں کراچی آئیں اور طبیعت ناساز ہوگئی (جہاں اب اس وقت آپ کا مزار ہے وہاں پہلے سےہی گنبد بنا ہوا تھا) آپ نے وصیت فرمائی کہ میرے انتقال کے بعد مجھے اس گنبد میں دفن کیا جائے لیکن پہلے میرے جنازہ کو گنبد کے باہر رکھنا اور گنبد کا دروازہ بند کردینا اگر دروازہ خود بخود کھل جائے تو مجھے دفن کردینا چناں چہ آپ کی وصیت کے مطابق گنبد کے باہر آپ کے جنازہ کو رکھا گیا دروازہ خود ہی کھل گیا دروازہ خود کھل گیا اور آپ کو دفن کیا گیا۔ حضرت سید جنیدی بی بی المعروف میراں ماں یا میراں پیر کا مزار لیمارکیٹ مدینہ کلاتھ مارکیٹ کراچی میں مرجع خلائق ہے۔ مزید حالات معلوم نہ ہوسکے۔
(یہ حالات مائی صاحبہ کے مزار پر مسجد کے سابق امام جناب مولانا عبداللہ کھتری سے معلوم ہوئے)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )