حضرت کاکاابوالقصر بستی علیہ الرحمۃ
شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ آپ بزرگ مرد میرے زمانہ میں تھے۔لیکن میرے باپ کہ نزدیک بزرگ نہ تھےوہ مجھے ان کے پاس نہ لے جاتے تھے۔میں چھوٹا تھا جمعہ کے دن مجھ کو باپ پیرون کی خدمت میں لے جایا کرتے تھےتاکہ وہ یرے سر پر ہاتھ پھیرے۔ ۔۔۔۔
حضرت کاکاابوالقصر بستی علیہ الرحمۃ
شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ آپ بزرگ مرد میرے زمانہ میں تھے۔لیکن میرے باپ کہ نزدیک بزرگ نہ تھےوہ مجھے ان کے پاس نہ لے جاتے تھے۔میں چھوٹا تھا جمعہ کے دن مجھ کو باپ پیرون کی خدمت میں لے جایا کرتے تھےتاکہ وہ یرے سر پر ہاتھ پھیرے۔ابوالقصر کے پاس نہیں لے جاتے تھے۔حالانکہ وہ مسجد میں ہی ہوتے تھے کیونکہ وہ ملامتی تھے اور میرے باپ قادری تھے۔لیکن شیخ ابوالحسن تیشہ ساز اور ان کے بھائی شیخ ابو محمد کاکا ابوالعصر کے مرید تھے۔روشن پیر اور بڑے نعرے لگانے والے تھے۔ابوالقصر کے سب مرید ایسے ہی تھے کہ نعرہ بڑے مارا کرتے تھےاور یہ دونوں اپنے پیر کی حکایات بیان کرتے تھے۔
(نفحاتُ الاُنس)