حضرت خواجہ اختیارالدین عمر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ کے آباء و اجداد علاقہ ایرج کے رئیس لوگوں میں سے تھے جو حکومت کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز المرام تھے، آپ نے اپنے جذبہ حق کی وجہ سے دنیاوی عزت، سامان راحت اور بڑے اونچے عہدے کی بڑی تنخواہ وظیفہ برضا و رغبت ترک کرکے علم و زہد میں قدم رکھا اور شیخ نصیرال ۔۔۔۔
حضرت خواجہ اختیارالدین عمر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ کے آباء و اجداد علاقہ ایرج کے رئیس لوگوں میں سے تھے جو حکومت کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز المرام تھے، آپ نے اپنے جذبہ حق کی وجہ سے دنیاوی عزت، سامان راحت اور بڑے اونچے عہدے کی بڑی تنخواہ وظیفہ برضا و رغبت ترک کرکے علم و زہد میں قدم رکھا اور شیخ نصیرالدین محمود دہلوی کے مرید و خلیفہ قاضی محمد ساوی سے جو اس زمانہ کے بہت بڑے صالح عالم تھے، تعلیم حاصل کرنے میں مشغول ہوگئے، تحصیل علم کے بعد انہی سے بیعت ہوگئے اور خلافت و اجازت حاصل کی، آپ نے 14؍محرم الحرام 809ھ میں وفات پائی آپ کا مزار ایرج ہی میں ہے۔
اخبار الاخیار