حضرت خواجہ شیخ احمد رکن الدین علاء الدولہ سمنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
کنیت ابوالمکارم تھی۔ اسم گرامی احمد بن محمد اور سمنان کے بادشاہوں میں سے تھے پندرہ سال کی عمر تھی کہ اپنے وقت کے بادشاہ کے مصاحب خاص بن گئے ۶۷۴ھ میں شیخ نورالدین عبدالرحمٰن کسرتی قدس سرہٗ العزیز کے مرید ہوئے ریاضت و مجاہد ک ۔۔۔۔
حضرت خواجہ شیخ احمد رکن الدین علاء الدولہ سمنانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
کنیت ابوالمکارم تھی۔ اسم گرامی احمد بن محمد اور سمنان کے بادشاہوں میں سے تھے پندرہ سال کی عمر تھی کہ اپنے وقت کے بادشاہ کے مصاحب خاص بن گئے ۶۷۴ھ میں شیخ نورالدین عبدالرحمٰن کسرتی قدس سرہٗ العزیز کے مرید ہوئے ریاضت و مجاہد کے زور سے کاملان خدا سے ہوگئے آپ نے اپنی عمر میں ایک سوتیس چلے کاٹے تھے۔
[۱۔علاءالدولہ احمد بن محمد بن احمد بیابانکی سمنانی ماہ ذوالحجہ ۴۵۹ھ میں سمنان سے بارہ کلومیٹر بیا بانک کے قصبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا خاندان شاہی خاندان کہلاتا تھا آپ کے والد ملک شرف الدین سمنانی ارغون خان اور غازاں خان کے ایلخانی دَور میں مشیر حکومت رہے۔ آپ کے ماموں رکن الدین صابن (م۷۰۰ھ) ایلخانی عہد کے عالم۔ قاضی اور فقہیہ تھے حضرت علاءالدولہ نے آپ سے ہی علوم شرعیہ پر عبور حاصل کیا تعلیم سے فارغ ہوکر آپ بھی ایلخانی حکومت میں دیوانی معاملات میں مشغول ہوئے۔ قبا و کلاہ اور سلاح کے مالک بنے ارکان سلطنت میں ایک خاص مقام پر فائز ہوئے۔ دس سال کے اقتدار کے بعد (۴۷۴۔۴۸۳ھ) آپ ۴۸۳ھ میں ارغون خان ایلخوانی کے ساتھ ایک جنگ میں شریک تھے کہ آپ کے دل کی دنیا بدل گئی۔ قبا کلاہ اور سلاح ایک طرف پھینکا عبادت و ریاضت میں مشغول ہوگئے (تلخیص و ترجمہ چہل ازدیباچہ مجلس مرتبہ امیر اقبال سیتانی مطبوعہ بہ اہتمام ایران عبدالرفیع حقیقت) ]
آپ کی وفات ۶۵۹ھ میں ہوئی اور وفات جمعہ ۲۱؍رجب المرجب ۷۳۶ھ کو ہوئی آپ نے ستتر (۷۷) سال (تقریباً)عمر پائی تھی آپ کا مزار شیخ عمادالدین عبدالوہاب کے مقبرے کے متصل واقعہ ہے۔
جناب شیخ رکن الدین سمنانی شہِ اکبر ز رکن الدین قریب آمدعیاں تاریخ تولیدش ۶۵۹ھ
|
|
کہ بود اندر جہاں اور راہنمائے راۂ حقانی سنیں عمرش ازعابد عیاں می گرد و ازخوانی ۷۳۶ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)