حضرت خواجہ علاؤ الدین عجدانی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت خواجہ عبید اللہؒ فرماتےہیں کہ خواجہ علاؤ الدین عجدوانی خواجہ بزرگ کے اصحاب میں سے ہوئے ہیں۔حضرت خواجہ نے ان کو خواجہ محمد پارسا کی صحبت کے لیے فرمایا تھا،وہ پورا استغراق رکھتے تھے اور نہایت شیریں ۔۔۔۔
حضرت خواجہ علاؤ الدین عجدانی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت خواجہ عبید اللہؒ فرماتےہیں کہ خواجہ علاؤ الدین عجدوانی خواجہ بزرگ کے اصحاب میں سے ہوئے ہیں۔حضرت خواجہ نے ان کو خواجہ محمد پارسا کی صحبت کے لیے فرمایا تھا،وہ پورا استغراق رکھتے تھے اور نہایت شیریں سخن تھے۔کبھی ایسا ہوتا کہ باتیں کرتے کرتے اپنے سے غائب ہوجاتےجبکہ خواجہ محمد ؑپارسا سفر مبارت میں گئےتھے۔ان کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔سمر قذ کے ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ میں نے خواجہ سے درخواست کی کہ خواکہ علاؤ الدین بہت بوڑھےضعیف ہوگئے ہیں۔ان سے کوئی کام نہیں ہوسکتااگر ان کو سفر سے معذور رکھیں تو آپ کی عنایت سے دور نہیں۔خواجہ نے فرمایا کہ ہم کو ان سے کوئی کام نہیں۔صرف یہ کہ جب ان کو دیکھتے ہیںتو عزیزوں کی نسبت یاس آجاتی ہے۔
(نفحاتُ الاُنس)