حضرت منصوربن عمار علیہ الرحمۃ
آپ پہلے طبقہ والوں میں ہیں آپ کی کنیت ابو السری ہےمروکے رہنے والے ہیں۔بعضوں نے انکو باورد کا رہنے والا کہا ہے اور بعضوں نے انکو پوشنگ اور بصرہ کا رہنے والا کہا ہے۔آپ حکاماء و مشائخ میں سے ہیں اور معاملات میں انکی اچھی باتیں مذک ۔۔۔۔
حضرت منصوربن عمار علیہ الرحمۃ
آپ پہلے طبقہ والوں میں ہیں آپ کی کنیت ابو السری ہےمروکے رہنے والے ہیں۔بعضوں نے انکو باورد کا رہنے والا کہا ہے اور بعضوں نے انکو پوشنگ اور بصرہ کا رہنے والا کہا ہے۔آپ حکاماء و مشائخ میں سے ہیں اور معاملات میں انکی اچھی باتیں مذکور ہیں ان کے انتقال کے بعد لوگوں نے انکو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ آپ کا حال کیسا ہے کہا کہ مجھ پر بڑی مہربانی کی گئی ۔ساتوں آسمان پر میرا منبر رکھا گیا اور مجھ کو کہا کہ وہا ں جاؤ دنیا میں تو میرے طرف سے جو کہتا تھا اب یہاں مجھ سے اور میرےدوستوں اور فرشتوں سے کہہ۔ ایک دفعہ ایک جوان نے انکے ہاتھ پر توبہ کی اور پھر توبہ توڑ کر برگشتہ ہو گیا ۔آپ نے کہا کہ مجھ کو اور کوئی سبب سوائے اسکے معلوم نہیں ہوتا کہ تونے اپنے ہمراہی تھوڑے دیکھے اس لیے ملول ہوا اور وحشت کھا کر بگشتہ ہوگیا۔
(نفحاتُ الاُنس)