حضرت مولانا عبد العلی خاں رام پوری
نام ونسب: اسم گرامی: مولانا عبدالعلی خاں رام پوری۔لقب: آپ ’’ریاضی داں‘‘ کےلقب سے معروف ہیں۔ والد کا اسم گرامی: یوسف خاں۔
مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت محلہ راج دوارہ، رام پور انڈیا میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: رام پور کے مشہور عالم معروف بہ ۔۔۔۔
حضرت مولانا عبد العلی خاں رام پوری
نام ونسب: اسم گرامی: مولانا عبدالعلی خاں رام پوری۔لقب: آپ ’’ریاضی داں‘‘ کےلقب سے معروف ہیں۔ والد کا اسم گرامی: یوسف خاں۔
مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت محلہ راج دوارہ، رام پور انڈیا میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: رام پور کے مشہور عالم معروف بہ ریاضی داں،ابتدائی تعلیم مولوی حیدر غیر مقلد ٹونکی اور مولانا مفتی شرف الدین رام پوری المتوفی 1228ھ، سے حاصل کی،اور کسب حدیث شریف وطب حضرت شاہ اسحاق دھلوی اور حکیم صادق علی دھلوی سےحاصل کی،فاضل خیر آبادی علامہ فضل حق سے حاشیہ قدیمہ پڑھا۔
سیرت وخصائص: مولانا عبدالعلی رام پوری معقولات میں حضرت فضل حق خیرآبادی کے شاگردِ رشید تھے۔پورے ہندوستان میں ان فنون میں آپ کی ذات مسلم تھی۔دور دراز سے طلباء آپ سے تحصیل علم کےلئے حاضر ہوتے۔علمِ ریاضی کے ایسے ماہر ِ کامل تھے کہ عبدالعلی ریاضی داں کےلقب سےمعروف ہوگئے تھے۔گھر پربھی طلبا کو ریاضی پڑھاتے تھے۔
پختہ استعداد اور حاضر العلم تھے،علوم ِحکمیہ سے خصوصی شغف اور دلچسپی رکھتے تھے،مدرسہ عالیہ رام پور میں مدرس اول تھے، طلبہ پر مشفق و مہربان اور ترقی استعداد کا خیال رکھتےتھے، باذوق طلبہ کی جماعتوں کو گھر پر بھی درس دیتے، تقریباً 1290/91ھ میں رام پور حاضر ہوکر مجدد الملۃ مولانا احمد رضا بریلوی نے شرح چغمینی کے چند سبق پڑھے،نواب یوسف علی خاں، اور نواب کلب علی خاں بھی شاگردوں میں تھے،’’رسالہ قوشجیہ‘‘ پر فارسی زبان میں حاشیہ تحریر فرمایا تھا۔جو مطبع سرور قیصری رام پور سے طبع ہوا تھا۔اولاد میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی تھیں۔بڑے بیٹے کا نام مظہر حسن خاں تھا۔
تاریخِ وصال: آپ کا وصال 1303ھ کو ہوا، اور محلہ راج دوارہ رام پور میں مولانا غلام جیلانی کےپہلو میں دفن ہوئے۔
ماخذ و مراجع: تذکرہ علمائے اہل سنت۔تذکرہ کاملان رام پور۔نزہۃ الخواطرجلد ہشتم، ص352۔