غلام مصطفیٰ قصوری (والد غلام محی الدین قصوری) علیہ الرحمۃ
نام ونسب: غلام مصطفیٰ بن غلام مرتضیٰ بن خواجہ عبد الملک۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت ابو بکر صدیق سے ملتا ہے۔
تحصیل علم: آپ نے تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی غلام مرتضیٰ سے فرمائی۔
بیعت وخلافت:آپ اپنے وال ۔۔۔۔
غلام مصطفیٰ قصوری (والد غلام محی الدین قصوری) علیہ الرحمۃ
نام ونسب: غلام مصطفیٰ بن غلام مرتضیٰ بن خواجہ عبد الملک۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت ابو بکر صدیق سے ملتا ہے۔
تحصیل علم: آپ نے تمام علومِ نقلیہ وعقلیہ کی تحصیل وتکمیل اپنے والدِ گرامی غلام مرتضیٰ سے فرمائی۔
بیعت وخلافت:آپ اپنے والد بزرگوارحضرت خواجہ غلام مرتضیٰ کے جانشین اورخلیفہ تھے۔
سیرت وخصائص:آپ اپنے والد حضرت خواجہ غلام مرتضیٰ کی طرح علوم ظاہری اور باطنی میں درجہ کمال کو پہنچے ہوئے تھے۔
آپ بلند پایہ ولی اور متبحر اہلِ علم تھے۔
آپ کی واحد اولاد نرینہ تھی حضرت خواجہ محی الدین قصوری دائم الحضوری ۔
ابھی حضرت غلام محی الدین قصور ی کا سن ایک سال کا تھا کہ آپ کے والد ماجد غلام مصطفی ٰ قصوری داغ ِ مفارقت دے گئے۔
وصال : آپ کا وصال 1203ھ میں ہوا۔