مولانا گل محمد ابڑو
مولانا گل محمد بن میاں عبدالستار ابڑو ، گوٹھ ملا ابڑا، اسٹیشن مشوری شریف ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے ۔
تعلیم و تربیت :
اس وقت کی عظیم دینی درسگاہ دارالفیض سونہ جتوئی میں سرتاج الفقہاء حضرت علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی قادری قدس سرہ سے اکتساب فیض کیا اور وہیں سے فارغ الت ۔۔۔۔
مولانا گل محمد ابڑو
مولانا گل محمد بن میاں عبدالستار ابڑو ، گوٹھ ملا ابڑا، اسٹیشن مشوری شریف ضلع لاڑکانہ میں تولد ہوئے ۔
تعلیم و تربیت :
اس وقت کی عظیم دینی درسگاہ دارالفیض سونہ جتوئی میں سرتاج الفقہاء حضرت علامہ مفتی ابوالفیض غلام عمر جتوئی قادری قدس سرہ سے اکتساب فیض کیا اور وہیں سے فارغ التحصیل ہوئے۔
درس و تدریس :
پوری زندگی شادی نہیں کی مجرد رہے اور تاحیات درس و تدریس کے ذریعہ علم کی روشنی پھیلاتے رہے ، علم کے پیاسوں کی پیاس بجھاتے رہے ۔ ابتدا ء میں درگاہ ٹھلاء شریف پر درس دیا، اس کے بعد اپنے گوٹھ میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔
تصنیف و تالیف:
فقیر راشدی کے استاد محترم حضرت مولانا محمد قاسم جتوئی مدظلہ العالی کی روایت کے مطابق آپ نے درسی کتاب ’’توضیح تلویح ‘‘پر (عربی میں ) حواشی تحریر فرمائی تھی ۔
(انوارِ علماءِ اہلسنت )