برادر قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا حامد صدیقی ربانی میاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ!
منگل ، ۲۳؍ شعبان المعظّم ۱۴۳۷ھ مطابق ۳۱؍ مئی ۲۰۱۶ء کی صبح، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں مُحدّث بریلوی کے جلیل القدر خلیفہ مبلغِ اعظم حضرت علّامہ شاہ محمد عبد العلیم صدّیقی می ۔۔۔۔
برادر قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا حامد صدیقی ربانی میاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ!
منگل ، ۲۳؍ شعبان المعظّم ۱۴۳۷ھ مطابق ۳۱؍ مئی ۲۰۱۶ء کی صبح، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں مُحدّث بریلوی کے جلیل القدر خلیفہ مبلغِ اعظم حضرت علّامہ شاہ محمد عبد العلیم صدّیقی میرٹھی مدنی کے فرزندِ ارجمند اور قائدِ ملّتِ اسلامیّہ حضرت امام شاہ احمد نورانی صدّیقی (رحمۃ اللہ تعالٰی علیہم) کے برادر یعنی نذرِ فرید حضرت مولانا حامد ربّانی صدّیقی میرٹھی مدنی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال فرما گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ!
مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے انجمن ضیائے طیبہ کے دفتر میں فاتحہ خوانی کی گئی۔
اُسی شام بعدِ نمازِ مغرب، قائدِ ملّتِ اسلامیّہ حضرت علّامہ مولانا شاہ احمد نورانی علیہ الرحمۃ کے دولت کدے ’’بیت الرضوان‘‘ واقع کہکشاں، کلفٹن (کراچی) پر،علمائے کرام سمیت مُتعدّد اہم شخصیات کے علاوہ، بے شمار محبّین و مخلصین نے نمازِ جنازہ میں شرکت کا شرف حاصل کیا۔ انجمن ضیائے طیبہ کا وفد بھی بیت الرضوان پہنچ کر، آخری دیدار سے فیض یاب ہوا؛نیز، شریکِ نمازِ جنازہ بھی ہوا۔
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنے حبیبِ پاک صاحبِ لولاک حضرت محمد مصطفیٰ صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم کے طُفیل، مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے! اعلیٰ علّیین اور جنّت الفردوس میں بلندیِ درجات سے نوازے اور آپ کے تمام لَوَاحقین ، مخلصین اور محبین کو صبرِ جمیل سے نوازے! آمین!
انجمن ضیائے طیبہ