محمد کامل نام، حضرت امام اعظم کی اولاد امجاد سے تھے، اپنے گاؤں ولید پور ضلع اعظم گڈھ میں ۲ نومبر ۱۸۲۳ء میں پیدا ہوئے، پندرہ برس کی عمر فرنگی محل کے علماء کی خدمت میں آکر درسیات پڑھی، حضرت سید شاہ عبد العلیم لوہاری سےسلسلۂ قادریہ میں مرید ہوئے، بارہ برس پیر کی خدمت میں رہ کر تکمیل سلوک کی، اور اجازت ۔۔۔۔
محمد کامل نام، حضرت امام اعظم کی اولاد امجاد سے تھے، اپنے گاؤں ولید پور ضلع اعظم گڈھ میں ۲ نومبر ۱۸۲۳ء میں پیدا ہوئے، پندرہ برس کی عمر فرنگی محل کے علماء کی خدمت میں آکر درسیات پڑھی، حضرت سید شاہ عبد العلیم لوہاری سےسلسلۂ قادریہ میں مرید ہوئے، بارہ برس پیر کی خدمت میں رہ کر تکمیل سلوک کی، اور اجازت وخلافت سے سر فراز ہوئے، ۱۸۵۹ء میں دیانت داری ومعدات گستری کی بناء پر جون پور کےمنصف مقرر ہوئے، مسجد اٹالہ جونپور تعمیر کردہ سلطان ابراہیم شرفی کی مرمت صرف خاص سےکرائی، ۸۶برس کی عمر میں ۶ جمادی الثانیہ ۱۳۲۲ھ کو انتقال ہوا، حضرت شاہ صوفی محمد جان ولید پوری جانشین ہوئے، ہر سال وقت مقررہ پر عرس ہوتا ہے، موجودہ سجادہ نشین شاہ مختار احمد ہیں۔
(ماہنامہ صوفی بنار، تاریخ شیراز ہند جون پور)