حضرت مولانا محمد سلیمان بھاگل پوری رحمۃ اللہ علیہ
تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ نے محدثِ اعظم ہند حضرت مولانا شاہ محمد اشرفی کچھوچھوی قدس سرہٗ سے جامعہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف ضلع فیض آباد میں ابتدائی عربی درس نظامی کی کتابیں پڑھیں۔ بعدازاں جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں داخل ہوئے۔اجمیر شریف دارا ۔۔۔۔
حضرت مولانا محمد سلیمان بھاگل پوری رحمۃ اللہ علیہ
تحصیلِ علم: آپ علیہ الرحمہ نے محدثِ اعظم ہند حضرت مولانا شاہ محمد اشرفی کچھوچھوی قدس سرہٗ سے جامعہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف ضلع فیض آباد میں ابتدائی عربی درس نظامی کی کتابیں پڑھیں۔ بعدازاں جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں داخل ہوئے۔اجمیر شریف دارالعلوم معینیہ عثمانیہ میں حضرت صدرالشریعۃ مولانا شاہ محمد امجد علی اعظمی قدس سرہ اوردیگراساتذہ سےکتبِ متدوالہ پڑھیں،اور فارغ التحصیل ہوئے۔
حصولِ علم کےبعد جامعہ نعیمیہ مراد آباد،دار العلوم اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ،بحر العلوم،جامعہ حمیدیہ بنارس میں درس دیا۔بعد میں اپنے وطن" اگر پور ماچھی ضلع بھاگل پور" میں مدرسہ اشرفیہ اظہار العلوم کے شیخ الحدیث وصدر مدرس رہے۔
بیعت وخلافت: قطب المشائخ حضرت مخدوم اشرفی میاں قدس سرہ سے بیعت ہوئے۔
سیرت وخصائص: عالمِ ربانی،جامع المنقولِ والمنقول،استاذالاساتذہ،حضرت علامہ مولانا محمد سلیمان بھاگل پوری رحمۃ اللہ علیہ۔ درسِ نظامی کے جملہ فنون میں مہارتِ تامہ حاصل تھی ۔علوم عقلیہ سے خاص شغف تھا۔مزاج بہت نفاست پسند اور شاہانہ پایا تھا۔ ممتاز علمائے اہل سنت میں شمار کیے جاتے ہیں۔اہلِ سنت کومدرسین ومحققین کی ایک جماعت تیارکرکے دی ہے،جنہوں نے مسلکِ اہلِ سنت کے فروغ میں بڑاکردار اداکیا ہے۔نامور علماءکرام آپ سے شرفِ تلمذ رکھتے ہیں۔