حضرت مولانا محمد یار خان(والد مفتی احمد یار خان) علیہ الرحمۃ
آپ کے والد کا نام منور خان تھا۔آپ حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے۔
حکیم الامت علیہ الرحمۃ کے والد گرامی مولانا محمد یار خان نہایت متقی آدمی تھے اور عالم دین بھی تھے، انھوں نے اپنے گھر میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا ہ ۔۔۔۔
حضرت مولانا محمد یار خان(والد مفتی احمد یار خان) علیہ الرحمۃ
آپ کے والد کا نام منور خان تھا۔آپ حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے۔
حکیم الامت علیہ الرحمۃ کے والد گرامی مولانا محمد یار خان نہایت متقی آدمی تھے اور عالم دین بھی تھے، انھوں نے اپنے گھر میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا ہوا تھا، آپ فارسی زبان کے ماہر تھے۔ بچون کو بھی فارسی سکھاتے تھے۔ اس مھلّہ میں ملی جلی آبادی تھی، ہندوؤں کےبچے بھی فارسی سیکھنے آتے تھے۔
مولانا محمد یار خان نے پینتالیس سال تک امامت کی ، مسجد میں سارے انتظامات بھی خود کرتے تھے، یہ سارا کچھ فی سبیل اللہ تھا، آپ کو مسجد سے بہت لگن تھی۔ آخری عمر میں آپ کی نظر کمزور ہو گئی تھی لیکن مسجد میں آنا پھر بھی جاری رہا ، اکثر راستہ میں گر جاتے، آپ کو غسل دینے والوں کا بیان ہے کہ اکثر بدن پر چوٹ کے نشان پڑے ہوئے تھے۔
آپ اپنے علاقے کے مقبول اور ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ جب آپ فوت ہوئے تو تمام لوگوں کو دکھ اور دلی صدمہ ہوا۔ حتی کہ ہندو بھی روئے۔
آپ کے جنازے میں کثیر لوگوں نے شرکت کی حتٰی کہ ہندو بھی شامل ہوئے۔
اپ کو تین دفعہ بیداری میں دیدارِنبی ہوا۔
آپ کا مزار مبارک اجھیانی کے قبرستان میں ہے۔
اللہ تعالیٰ ان پر ان گنت رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم