حضرت مولانا نبی بخش بن محمد وارث ۱۸۵۰ء میں لاہور میں پیدا ہوئے، حضرت مولانا شاہ معوان حسین رام پوری خطیب شاہی مسجد لاہور، مولانا محمد ذاکر بگوی، مولانا غلام محمد بگوی، پیر سید عبدالغفار شاہ، مولانا غلام قادر بھیروی، مولانا غلام دستگیر قصوری علیہم الرحمۃ سے درس نظامی کی تکمیل کی، معیشت کے لیے حلوائ ۔۔۔۔
حضرت مولانا نبی بخش بن محمد وارث ۱۸۵۰ء میں لاہور میں پیدا ہوئے، حضرت مولانا شاہ معوان حسین رام پوری خطیب شاہی مسجد لاہور، مولانا محمد ذاکر بگوی، مولانا غلام محمد بگوی، پیر سید عبدالغفار شاہ، مولانا غلام قادر بھیروی، مولانا غلام دستگیر قصوری علیہم الرحمۃ سے درس نظامی کی تکمیل کی، معیشت کے لیے حلوائی کی دوکان کی، حضرت مولانا غلام دستگیر قصوری سے بیعت کا شرف ھاصل کیا، مذہب اہل سنت کی ترویج وحمایت کے لیے بلیغ کوشش کی اور معاندین وہابیوں دیوبندیوں کے رد میں رسائل لکھے، پندرہ مبسوط جلدون میں بزبان پنجابی قرآن مجید کی تفسیر لکھی، ۱۹۴۵ء میں وفات پائی، اور اپنی تعمیر کودہ سٹی مسجد جامع کو توالی بیرو دھلی دروازہ میں دفن کیے گئے، علامہ اقبال احمد فاروقی آپ کے تلمیذ آپ کے جانشین اور پاکستان کے مشہور اہل قلم ہیں۔