نور احمد بدایونی، مولانا محمد
استاذ العلماء حضرت مولانا شاہ نور احمد ابن مولانا محمد شفیع ابن حضرت مولانا شاہ عبد الحمید قدست اسرارہم حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شہا فضل رسول بد ایونی کے چچا زاد بھائی، ۱۲۳۰ھ میں پیدا ہوئے، مولانا فیض احمد ابن مولانا حکیم گلام احمد ابن مولانا شمس الدین ابن م ۔۔۔۔
نور احمد بدایونی، مولانا محمد
استاذ العلماء حضرت مولانا شاہ نور احمد ابن مولانا محمد شفیع ابن حضرت مولانا شاہ عبد الحمید قدست اسرارہم حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شہا فضل رسول بد ایونی کے چچا زاد بھائی، ۱۲۳۰ھ میں پیدا ہوئے، مولانا فیض احمد ابن مولانا حکیم گلام احمد ابن مولانا شمس الدین ابن مولانا محمد علی بحر العلوم بد ایونی قدس اللہ اسرارہم سے علوم عقلیہ و نقلیہ حاصل کیے، مولانا فضل حق خیر آبادی سے متقدمین کی کتابیں پڑھیں، مدرسہ قادریہ بد ایوں میں مدرس تھے، طلبہ پر بے حد شفقت فرماتے، غرباء وفقراء کی اعانت وصف خاص تھا،
اپنے چچا حضرت شاہ عینالحق عبدالمجید قدس سرہٗ کے مرید تھے، جمادی الاولیٰ میں واصل بحق ہوئے، شیخ العصر مادۂ تاریخ ہے۔۔۔ تلامذہ میں حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبدالقادر جیسے بزرگ تھے، اولاد کوئی نہ تھی۔
(اکمل التاریخ جلد دوم)