سلطان العلماء حضرت مولانا نورالحق فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
سلطان العلماء لقب، نور الحق نام، حضرت مولانا شاہ انوار الھق ابن ملا احمد عبدالحق ابن مولانا محمد سعید ابن ملک العلماء مولانا قطب الدین شہید سہالوی قدست اسرارہم کے بیٹے، والد ماجد اور حضرت مُلا مبین سے درسیات پڑھی، تکمیل حضرت مولانا ع ۔۔۔۔
سلطان العلماء حضرت مولانا نورالحق فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
سلطان العلماء لقب، نور الحق نام، حضرت مولانا شاہ انوار الھق ابن ملا احمد عبدالحق ابن مولانا محمد سعید ابن ملک العلماء مولانا قطب الدین شہید سہالوی قدست اسرارہم کے بیٹے، والد ماجد اور حضرت مُلا مبین سے درسیات پڑھی، تکمیل حضرت مولانا عبدالعلی بحر العلوم فرنگی محلی قدس سرہٗ سے کی، والد ماجد کے مرید وخلیفہ تھے، بعد فراغت درس وتدریس میں مصروف ہوئے منکر المزاج، متواضع، اور بردبار تھے، آپ کے تلامذہ کا ذکر مولانا انوار الھق صاحب کے ذکر میں گذر چکا ہے،۔۔۔۲۳؍ربیع الاول شب یکشنبہ ۱۲۸۳ھ میں وصال ہوا، مرقد باغ مولانا انوار میں ہے، یہ قطعۂ تاریخ وفات میں ہے ؎
پے تاریخ ترحلیش چوبسمل
دُر معنیٰ بہ کلک فکرمی سفت
سروش غیب ناگہ باول زار
بسوئے حق گرفتہ نور حق گفت
(تذکرہ علمائے ہند، اکمل التاریخ جلد دوم)