حضرت مولانا سید عبد الرشید مظفر پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی: سید عبد الرشید ۔ آپ کا آبائی وطن پٹنہ(بہار، انڈیا)۔ آپ کی ولادت ضلع عظیم آباد میں ہوئی۔آپ کا سال ولادت معلوم نہ ہوسکا۔ البتہ آپ کا سن فراغت 1325ھ ہے۔
تحصیلِ علم: آپ نےمکمل تعلیم منظر الاسلام بریلی سے حاصل کی۔آپ نے ۔۔۔۔
حضرت مولانا سید عبد الرشید مظفر پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی: سید عبد الرشید ۔ آپ کا آبائی وطن پٹنہ(بہار، انڈیا)۔ آپ کی ولادت ضلع عظیم آباد میں ہوئی۔آپ کا سال ولادت معلوم نہ ہوسکا۔ البتہ آپ کا سن فراغت 1325ھ ہے۔
تحصیلِ علم: آپ نےمکمل تعلیم منظر الاسلام بریلی سے حاصل کی۔آپ نے بریلی میں جن اکابر علماء سے اکتساب فیض کیا ان میں حضرت مولانا سید بشیر احمد علی گڑھی(تلمیذ علامۂ زماں مولانا لطف اللہ علی گڑھی) استاذ العلماء مولانا ظہور الحسین فاروقی رام پوری اور امامِ اہلسنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان قابل ذکر ہیں۔آپ کی دستار بندی کےوقت حضرت شاہ حیات احمد سجادہ نشین مخدوم العالم شیخ احمد عبد الحق رودلوی بھی موجود تھے؛ انہوں نے اپنے ہاتھ سند فراغت عطاء فرمائی۔
اشرف علی تھانوی سے مکالمہ: منظر الاسلام بریلی میں زمانہ طالب میں آپ نے علامہ ظفر الدین بہاری کے ساتھ مل کر 1323ھ کو اشرف علی تھانوی کےبریلی آمدکے موقع پر ان کی قیام گاہ پر پہنچ کران سے عقائدِ باطلہ سے متعلق بیس سوالات کئے، آخر میں عاجز آکر انہوں نے کہا: ’’میں اس فن میں جاہل ہوں، میرے اساتذہ بھی جاہل ہیں، اگر مجھے تھوڑی دیر کے واسطےمعقول بھی کردیجئے تو وہی کہے جاؤں گا۔ مجھے معاف کیجئے آپ جیتے اور میں ہارا‘‘۔ آپ نے فراغت کے بعد مختلف مدارس میں پڑھایا اور بعد میں آخر تک بِہار کی مشہور درس گاہ جامعہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ میں فقہ، حدیث، تفسیر، منطق اور فلسفہ کا درس دیا۔ سالِ وفات معلوم نہ ہوسکا۔ (خلفاء امام احمد رضا ، ص186۔ از علامہ قصوری)