حضرت مبارک حقانی گیلانی اوچی علیہ الرحمۃ
ف۔ ۹۵۶ھ
میران سید مبارک حقانی گیلانی اوچی قدس سرہ سید محمد غوث اوچی کے بیٹے تھے، خرقہ خلافت اپنے والد ماجد سے حاصل کیا تھا، سکر کی حالت کا غلبہ عام طور پر رہتا تھا ،جلال کا یہ عالم کہ بقول صاحب تذکر ۔۔۔۔
حضرت مبارک حقانی گیلانی اوچی علیہ الرحمۃ
ف۔ ۹۵۶ھ
میران سید مبارک حقانی گیلانی اوچی قدس سرہ سید محمد غوث اوچی کے بیٹے تھے، خرقہ خلافت اپنے والد ماجد سے حاصل کیا تھا، سکر کی حالت کا غلبہ عام طور پر رہتا تھا ،جلال کا یہ عالم کہ بقول صاحب تذکرہ نو شاہی کسی شخص کی مجال نہ تھی کہ حالت جلالی میں معروف چشتی جو شیخ فرید الدین گنج شکر کی اولاد سے تھے آپ کی خدمت میں لکھی کے جنگل میں حاضر ہوئے اور کسب فیض کیا شیخ نے آپ کو خرقہ خلافت سونپا اور ساتھ بشارت دی کہ تم سے ایک نیا خانوادہ جود پذیر ہوگا، چناں چہ ایسا ہی ہوا اور آپ سے نوشاہی خاندان کا سلسلہ شروع ہوا، آپ وفات لاہور میں ہوئی پھر آپ کو لاہور سے اوچ شریف لاکر والد ماجد کے روضہ میں دفن کیا گیا سال وفات ۹۵۶ھ ۔
(خزینۃالاصفیاء ص ۱۲۳)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )