حضرت نظر محمد علامہ نظامانیعلیہ الرحمۃ
آپ کا سندھ کی نظامانی بلوچ سے ہے۔ بڑے عالم ، عارف اور عاشق رسول تھے۔
آپ کے علم کا شہرہ پورے سندھ میں پھیلا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے دور دور سے ۔۔۔۔
حضرت نظر محمد علامہ نظامانیعلیہ الرحمۃ
آپ کا سندھ کی نظامانی بلوچ سے ہے۔ بڑے عالم ، عارف اور عاشق رسول تھے۔
آپ کے علم کا شہرہ پورے سندھ میں پھیلا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے دور دور سے آپ کی پاس فتاویٰ آیا کرتے تھے آپ کو حضرت سرکار دو عالم فخر موجودات ﷺ سےاس قدر محبت تھی کہ جب حضور کا نام سنتے تو آنکھوں سے اشک جاری ہوجایا کرتے تھے ۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ آپ کے پاس ایک فتوے آیا جس میں محمد نامی شخص کو کسی جرم کی سزا سنائی گئی تھی اور آپ نے اس پر تصدق کرنی تھی جب آپ نے فتویٰ کو دیکھا تو آپ نے روتے ہوئے فرمایا کہ جس کانام محمد ہو اس کو کبھی سزا ہوہی نہیں سکتی۔
آپ کے شاگردوں میں سے حضرت علامہ مناظر اسلام پیر غلام مجدد جان سرہندی فاروقی علیہ الرحمۃ ماتلی والے کا نام قابل ذکر ہے۔ آپ کو تیرھویں صدی ہجری کے اولیاء میں شمار کیا جاسکتاہے ۔ آپ کا مزار پر انوار ماتلی شہر ضلع بدین میں مرجع خلائق ہے۔
مزید حالات معلوم نہ ہوسکے۔
(یہ حالات برادرم حافظ محمدعارف شاہ جیلانی مدظلہ سے معلوم ہوئے)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )