حضرت محمد بن اسحاق علیہ الرحمۃ
مخدوم محمد بن اسحاق مشہور صوفی مخدوم احمد کے بھائی اور مخدوم اسحاق بھٹی کے صاحبزادےتھے جو شیخ بہاو الدین زکریا ملتانی کے خاندان میں مرید تھے اور صاحب فضل و کمال تھے محمد بن اسحاق عالم کامل او ۔۔۔۔
حضرت محمد بن اسحاق علیہ الرحمۃ
مخدوم محمد بن اسحاق مشہور صوفی مخدوم احمد کے بھائی اور مخدوم اسحاق بھٹی کے صاحبزادےتھے جو شیخ بہاو الدین زکریا ملتانی کے خاندان میں مرید تھے اور صاحب فضل و کمال تھے محمد بن اسحاق عالم کامل اور عابد مرتاض ولی تھے، اکثر اوقات حالت مراقبہ میں عالم ملکوت کی سیر کرتے تھے اور اس منزل کو تصوف کی ادنیٰ منزل قرار دیتے تھے، خلق خدا کی حاجت روائی کا اس درجہ خیال رہتا کہ بادشاہوں اور حکام کے پاس جائز سفارش کے لیے جانا پڑتا تو دریغ نہ کرتے تھے، آپ کے تینوں صاحبزادے یعنی مخدوم یوسف مخدوم محمد صادق اور مخدوم یعقوب صاحب کشف و کرامت بزرگ ہوئے۔
(تحفۃ الکرام ج۳،ص۱۴۸، ۱۴۹)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )