محمد اسماعیل شاہ قادری جیلانی علیہ الرحمۃ
حضرت سید شاہ محمد اسماعیل القادری الجیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ کا شمار عارفین میں ہوتا ہے۔ آپ حضرت سیدنا شہاب الدین المعروف شاہ قادری جیلانی بدین والے کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ دونوں بھائی بغداد شری ۔۔۔۔
محمد اسماعیل شاہ قادری جیلانی علیہ الرحمۃ
حضرت سید شاہ محمد اسماعیل القادری الجیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ کا شمار عارفین میں ہوتا ہے۔ آپ حضرت سیدنا شہاب الدین المعروف شاہ قادری جیلانی بدین والے کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ دونوں بھائی بغداد شریف سے سر زمین سندھ تشریف لائے۔ حضرت شاہ قادری علیہ الرحمۃ نے بدین کو اپنا مسکن بنایا اور آپ کے برادر اصغر حضرت شاہ محمد اسماعیل قادری نے نوارئی کا رخ کیا۔ اور آپ نے مخلوق کی رہبری و ہدایت کے لیے نوارئی کو سعادت بخشی کہ آپ نے یہیں سکونت اختیار کرلی۔ آپ کی یہ کرامت بہت مشہور ہے کہ آپ نے اپنی قبر انوار شریف سے باہر تشریف لاکر حضرت سید سخی بچل شاہ جیلانی کو اپنا مرید بنایا اور خرقہ خلافت عطا فرمایا اور اپنے روضہ کی دیوار پر سند بیعت تحریر فرمائی چناں چہ آج تک لوگ اس مقام کو جس پر تحریر تھی ہاتھ سے مس کر کے اس سے تبرک حاصل کرتے ہیں۔ حضرت کا یہ احوال راقم نے حضرت مولانا محمد بخش جیلانی علیہ الرحمۃ سے سنا ہے۔حضرت کا مزید احوال معلوم نہ ہو سکا۔ لیکن بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کسی مورخ سوانح نگار نے کہیں بھی حضرت کا تذکرہ نہیں کیا۔ جبکہ حضرت سید یا سین شاہ جیلانی دعلی قطب شاہ جیلانی، بھاون شاہ جیلانی اور حضرت پیر بھلن شاہ جیسی عظیم ہستیاں آپ ہی کی اولاد میں سے ہیں۔ آپ نے نورائی شریف میں رحلت فرمائی۔ آپ کا سن وفات معلوم نہ ہوسکا۔
آپ کا مزار مقدس مرکز انوار تجلیات الٰہی ہے سالانہ آپ کے مزار شریف پر گیارہویں شریف ۱۱/ربیع الثانی کو ہوتی ہے ہزاروں مریدین و عقیدت مند شریت ہوتے ہیں۔ آپ کے خاندان میں صرف ایک فرد باقی رہ گئے ہیں سید پیر دھنی بخش شاہ جیلانی۔
(ذاتی معلومات سے ہے)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )