حضرت میر محمدیوسف رضوی بکھری علیہ الرحمۃ
میر محمدیوسف رضوی بکھری، مشہورولی اور فارسی کے نامور شاعر تھے آپ بکھر سے منتقل ہو کر ٹھٹھہ آگئے تھے اس نقل مکانی کی وجہ یہ تھی کہ سمہ عہد کے اختتام کے قریب ہندوستان کے مقتدر ولی سید محمد ۔۔۔۔
حضرت میر محمدیوسف رضوی بکھری علیہ الرحمۃ
میر محمدیوسف رضوی بکھری، مشہورولی اور فارسی کے نامور شاعر تھے آپ بکھر سے منتقل ہو کر ٹھٹھہ آگئے تھے اس نقل مکانی کی وجہ یہ تھی کہ سمہ عہد کے اختتام کے قریب ہندوستان کے مقتدر ولی سید محمد مہدی جونپوری ۹۰۶ھ/ ۱۵۰۰ء سندھ میں تشریف لائے اور کوہ مکلی پر اقامت پذیر ہوئے، متعدد حضرات ان کے حلقہ ارادت میں داخل ہوئے۔ میر صاحب کا سلسلہ طریقت بھی سید صاحب موصوف سے ملتا تھااس روحانی ناطے سے وہ بھی بعد میں آکر کوہ مکلی پر ریاضت و مجاہدے میں مشغول ہوگئے اور یہیں وفات پائی آپ کا مزار کوہ مکلی پر مرجع خلائق ہے۔
(دائرہ معارف اسلامیہ س ۴۷۴، مادہ ک)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )