محمد نورالدین رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد نورالدین رحمۃ اللہ علیہ ۔سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے: محمد نور الدین بن شاہ محمد حسین بن شاہ غلام جیلانی عرف شبر استاد (آپ فضلیت جنگ بہا در مولانا انوار اللہ خان عربی کے استا د ہیں) بن شاہ غلام محی الدین بن شاہ محمد یوسف بن شاہ محمد بن شا ۔۔۔۔
محمد نورالدین رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد نورالدین رحمۃ اللہ علیہ ۔سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے: محمد نور الدین بن شاہ محمد حسین بن شاہ غلام جیلانی عرف شبر استاد (آپ فضلیت جنگ بہا در مولانا انوار اللہ خان عربی کے استا د ہیں) بن شاہ غلام محی الدین بن شاہ محمد یوسف بن شاہ محمد بن شاہ محمد یو سف۔(علیہم الرحمہ)
سیرت وخصائص: آپ حضرت مصلحِ اہلسنت کے جدامجد ہیں۔آپ شریف النفس اور دیندارتھے۔آپ کی دینداری کابین ثبوت اپنےصاحبزادے حضرت مولانا غلام جیلانی علیہ الرحمہ (والدِ گرامی حضرت قاری مصلح الدین)کی تعلیم وتربیت ہے۔رزقِ حلال کاخاص اہتمام تھا۔حضرت مصلح ِ اہلسنت کے آباء واجداد شر فاء دکن میں سے تھے اور پشت ہا ئے پشت سے خدمت دین اور فروغ اسلام کے فرائض سر انجام دیتے آرہے تھے، شاہان سلف نے انہیں جاگیر یں دے رکھی تھیں اس لیے "انعا مدار" کہلا تے تھے۔ جا گیر یں ان کے معاش کا ذریعہ تھیں۔
وصال: حیدرآباددکن انڈیا میں ہوا۔وہیں مدفون ہوئے۔