حضرت محمد ابراہیم سید علیہ الرحمۃ
حضرت سید محمد ابراہیم علیہ الرحمۃ بڑے صاحب کرامت ولی تھے۔ آپ کےمتعلق یہ مشہور ہے کہ آپ کے مزار پر چھوٹے چھوٹے بچے آکر بیٹھ جایا کرتے تھے۔ اور آپ کے مزار کو گھوڑا بنا کر اس پرسوار ہوتے تھے جس طرح بچوں کی عادت ہوتی ہے ایک دفعہ میاں جی نور و نامی شخص آکر وہا ۔۔۔۔
حضرت محمد ابراہیم سید علیہ الرحمۃ
حضرت سید محمد ابراہیم علیہ الرحمۃ بڑے صاحب کرامت ولی تھے۔ آپ کےمتعلق یہ مشہور ہے کہ آپ کے مزار پر چھوٹے چھوٹے بچے آکر بیٹھ جایا کرتے تھے۔ اور آپ کے مزار کو گھوڑا بنا کر اس پرسوار ہوتے تھے جس طرح بچوں کی عادت ہوتی ہے ایک دفعہ میاں جی نور و نامی شخص آکر وہاں سے گذرا اور بچوں سے مخاطب ہو کر کہنے لگا کہ مزار سے اتر جاو اور ایک بچے کو تھپڑ رسید کردیا اچانک قبر سے ایک ہاتھ نمودار ہوا اور زور سے آکر میاں جی کے منہ پر لگاجس سے چہرےپر سیاہ داغ پڑ گیا جو آخری دم تک رہا۔ حضرت سید ابراہیم علیہ الرحمۃ کو بچوں سے از حد پیار ہے حتیٰ کہ آپ کا عرس آج تک بچے ہی مناتے ہیں اور یہ بھی آپ کی کرامت ہے کہ اگر کوئی بچہ امتحان دینے سے قبل آپ کے مزار پر حاضری دے تو وہ یقیناً امتحان میں کامیاب ہوتا ہے۔ آپ کا مزار پیر والی گلی پر حاضری دے تو وہ یقیناً امتحان میں کامیاب ہوتا ہے۔ آپ کامزار پیر والی گلی بھیم پورہ روڈ کراچی میں مرجع خلائق ہے۔
(یہ معلومات مولانا عبداللہ صدیقی کھتری سے حاصل ہوئیں)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )