حضرت محمد قادری سیدعلیہ الرحمۃ
سید محمد قادری حضرت غوث الثقلین کی اولاد سے تھے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ شاہجہاں کے وزیر نواب حفظ خان ولد سعید اللہ خان کے دور میں پیدا ہوئے ہیں، نواب حفظ اللہ ۱۱۰۳ھ میں ٹھٹھہ کے گورنر مقرر ہوئے تھے، اور ۔۔۔۔
حضرت محمد قادری سیدعلیہ الرحمۃ
سید محمد قادری حضرت غوث الثقلین کی اولاد سے تھے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ شاہجہاں کے وزیر نواب حفظ خان ولد سعید اللہ خان کے دور میں پیدا ہوئے ہیں، نواب حفظ اللہ ۱۱۰۳ھ میں ٹھٹھہ کے گورنر مقرر ہوئے تھے، اور ۱۱۲۱ھ میں سیوستان میں وفات پائی میر غلام آزاد بلگرامی نے یدبیضاء میں ان کا سن وفات اس آیت سے نکالا ہے۔
فلھمجنات الماوٰی نزلا بما کانو ایعملون
(تحفۃ الکرام ج۳ ص ۹۸)
سید صاحب بڑے صاحب کرامت تھے، ایک مرتبہ اپنی کسی خاتون مریدہ کے گھر مہمان ہوئے، شام کو اس کی گائے چراگاہ سے واپس آئی، گائے بڑی کمزور تھی اور دودھ کم دیتی تھی، بڑھیا نے عرض کی حضور آپ دودھ نکالیں حضرت نے دودن نکالنا شروع کیا تو گھر کے تمام برتن بھر گئے بالاخر بڑھیا بولی حضور اب بس کریں، آپ کا مزار ٹھٹھہ کےمحلہ مسگر میں واقع ہے۔
(تحفۃ الطاہرین ص ۱۳۵)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )