حضرت سید محمد قاسم علیہ الرحمۃ
آپ حضرت سید عبدالکریم علیہ الرحمہ کے فیض یافتہ تھے، ان کے خلف ارشد سید لطیف اللہ ہوئے ہیں، وہ ان سے بھی زائد بلند مدارج رکھتے تھے اور صاحب حال وکرامت بزرگ تھے، سخی اس قدر کے تھے کہ شام کی نماز کے بعد جو ۔۔۔۔
حضرت سید محمد قاسم علیہ الرحمۃ
آپ حضرت سید عبدالکریم علیہ الرحمہ کے فیض یافتہ تھے، ان کے خلف ارشد سید لطیف اللہ ہوئے ہیں، وہ ان سے بھی زائد بلند مدارج رکھتے تھے اور صاحب حال وکرامت بزرگ تھے، سخی اس قدر کے تھے کہ شام کی نماز کے بعد جو کچھ گھر میں کھانےکے لیے ہوتا تھا وہ سب فقراء پر تقسیم فرمادیتے تھے کہ کل کا کفیل روزی دینے والا ہے، دونوں حضرات کی قبور مکلی پرسید محمد یوسف مہدودی کے قریب ہیں۔
(تحفۃ الکرام ج۳ ص ۱۲۳۔تحفۃ الطاہرین ص ۸۹)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )