حضرت پیر سید علی کلاں شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی پیر سید علی کلاں شیرازی تھا۔
تاریخ ولادت: پیر علی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 795 ھ کو ہوئی۔
بیعت وخلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے سگے بھائی پیر سید مراد رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست بیعت کر ۔۔۔۔
حضرت پیر سید علی کلاں شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی پیر سید علی کلاں شیرازی تھا۔
تاریخ ولادت: پیر علی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 795 ھ کو ہوئی۔
بیعت وخلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے سگے بھائی پیر سید مراد رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست بیعت کرکے خلافت حاصل کی۔
سیرت وخصائص: حضرت پیر سید علی کلاں شیرازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جامع کمالات بزرگ تھے۔ آپ کے شیخ نے آپ کے لیے اور آپ کی اولاد کے لیے دین دنیا کی برکات کی دعا کی تھی جو قبول ہوئی۔ آپ صاحب کشف و کرامت ہوئے۔ علم تفسیر و فقہ میں منفرمقام حاصل کیا۔ تمام اوقات مخلوقِ خدا کی مدد ،ان کی روحانی تربیت اور عبادت وریاضت میں گزارتے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ اللہ تعالیٰ کی عطا سے خلقِ خدا کی حاجت روائی فرماتے تھے۔ آپ وسیع الاخلاق، خندہ رو، دوست آشنا، سادہ وضع، متورع اور متقی تھے۔
تاریخِ وصال: میاں سید علی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات 20 صفر 877ھ میں بروز جمعہ ہوئی ۔ اپنے والد کے قریب کوہ مکلی پر مدفون ہیں۔
ماخذ ومراجع: تذکرہ اولیاءِ سندھ