حضرت سبع حفاظ رحمہم اللہ
کوہ مکلی پر شیخ حمادجمالی قدس سرہ العزیز کے مزار کے قریب سات حفاظ کرام کی قبریں ہیں، ۶ یکجاہیں، ساتویں کچھ علیحدہ ہے، خلیفہ محمد دسعید سے منقول ہے کہ وہ بچپن میں ایک مرتبہ آخوند محمد باقر کے ہمراہ سبع حفاظ کی قبور کی زیا ۔۔۔۔
حضرت سبع حفاظ رحمہم اللہ
کوہ مکلی پر شیخ حمادجمالی قدس سرہ العزیز کے مزار کے قریب سات حفاظ کرام کی قبریں ہیں، ۶ یکجاہیں، ساتویں کچھ علیحدہ ہے، خلیفہ محمد دسعید سے منقول ہے کہ وہ بچپن میں ایک مرتبہ آخوند محمد باقر کے ہمراہ سبع حفاظ کی قبور کی زیارت کے لیے آیا،آپ تو تلاوت کلام اللہ میں مصروف ہوئے میں چند قدم کے فاصلے پر با ادب بیٹھ گیا ، میں نے یہ عجیب منظر دیکھا کہ حضرت جب خاموش ہوتے تو قبروں سے قرآن شریف پڑھنے کی آواز آتی یہ سلسلہ کافی دیر جاری رہا، اخوند محمدباقر صوفی درویش اور عظیم عالم تھے، بے نظیر حافظہ پایا تھا بے شمار علماء نے ان سے فیض پایا تھا۔
(تحفۃ الطاہرین،ص۳۳۔ و تحفۃ الکرام،ج۳،ص۲۳۱)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )