حضرت ساھر مخدوم لنجار انڑ پوری
ف۔۹۸۰ھ
مخدوم ساھر بن مخدوم معزالدین حد درجہ عبادت گذار تھے، شب و روز کی کوئی ساعت ذکر الہٰی سے خالی نہ ہوتی تھی۔
؎ خوش عمر کہ شد صرف بدین گونہ باذکار
&nbs ۔۔۔۔
حضرت ساھر مخدوم لنجار انڑ پوری
ف۔۹۸۰ھ
مخدوم ساھر بن مخدوم معزالدین حد درجہ عبادت گذار تھے، شب و روز کی کوئی ساعت ذکر الہٰی سے خالی نہ ہوتی تھی۔
؎ خوش عمر کہ شد صرف بدین گونہ باذکار
آپ کی مجلس کی یہ خصوصیت تھی کہ اس میں دنیاوی بات نہیں ہوتی تھی،آپ مستجاب الدعواتت تھے، سادات کرام کا بے حد ادب کرتے تھے، سندھ میں متعلوی مرکز سادات کی حیثیت سے مشہور ہے آپ وہاں تشریف لے گئے تو جب تک رہے چار پائی پر پیر نہ پھیلائے اورآرام کی نیند نہ سوئے، ۱۴ رجب المرجب ۹۸۰ھ میں وصال ہوا، انڑ پور میں آپ کا مزار ہے۔
آپ کو خلافت بلال قدس سرہ(۹۳۱ھ) سے ملی تھی، مخدوم بلال کی شہادت کے بعد مخدوم نوح ہالائی کی صحبت سے بہت کچھ کسب فیض کیا ، جب آپ مخدوم ہالائی کی خدمت میں پہلی مرتبہ حاضر ہوئے تو مخدوم نے فوراً فرمایا، خوش آدمدید! مخدوم ساھر، آپ نے کہا حضور آپ کو میرانام کس نے بتایا آپ نے فرمایا بنانی العلیم ، نبانی، یعنی علمو خبر رکھنے والے خدا ے مجھے خبردی ہے۔
(حدیقۃ الاولیاء ص۱۲۵، دلیل الذاکرین، تذکرہ مشاہیر سندھ ص ۴۳)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )